لاہور (پی این آئی ) سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان، پی ٹی آئی اور چوہدریوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فہرستیں بن رہی تھیں،پی ڈی ایم سر جوڑ کر بیٹھی ہوئی تھی کہ دونوں اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد کیا کیا ہونا چاہئیے۔آگے آگے دیکھیے کیا ہوتا ہے۔
ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ فواد چوہدری کو دھمکی آمیز بیان نہیں دینا چاہیئے تھا۔ایسا بیان کسی کو بھی نہیں دینا چاہئے۔اداروں پر کبھی بھی جوتوں سمیت چڑھائی نہیں کرنی چاہیے،خاص طور پر ان کے خاندانوں کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہئیے۔انہوں نے کون سا اتنا بڑا جرم کیا کہ ان کو منہ پر سفید کپڑا پہنایا گیا اور ہتھکڑیاں لگائی گئیں اور پھر تصاویر بنائی گئیں آخر یہ سب کرکے کیا ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔فواد چوہدری کے خلاف غداری کا مقدمہ صرف ایک بیان دینے پر درج کیا گیا۔۔قبل ازیں معروف قانون دان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے فواد چوہدری کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چہرہ ان کا چھپایا جاتاہے جس کی شناخت پریڈ ہونی ہوتی ہے، فوادچودھری کا چہرہ جس مصلحت کے تحت بھی چھپایا گیا افسوس ناک ہے اور عدالت میں سیاسی شخصیت کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کرنا انسانیت کی تذلیل ہے جب کہ فوادچودھری سیاسی شخصیت کے ساتھ وکیل بھی ہیں اور ان کی ایک شناخت ہے۔
چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ فواد چوہدری پنجاب کی حدود میں تھے اور لاہورہائیکورٹ کی دسترس میں تھے، فواد چوہدری کو عدالت میں پیشی کا حکم تھا مگر پولیس انہیں پنجاب کی حدود سے نکال رہی تھی، فواد چوہدری کے خلاف ریاستی بغاوت کا مقدمہ در ج تھا تو کیا الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ ہے؟ الیکشن کمیشن تو انتظامی ادارہ ہے، اس کے پاس عدالتی اختیارات نہیں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں