ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، پی ٹی آئی سینئر رہنما نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر کیا تبصرہ کر دیا؟

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ مجھے خدشہ تھا کہ یہ سب ہوگا اور گرفتاریاں بھی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے پارٹی قیادت کو اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب جو صورتِ حال پیدا ہوئی ہے، اس سے لڑنا ہو گا کیونکہ مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں