نیلسن منڈیلا کی قید، بھگت سنگھ کی پھانسی، حامد میر نے فواد چوہدری کے حوالے سے کیا دعا کر دی؟

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ فواد چوہدری کو نیلسن منڈیلا جیسی قید کی سزا اور بھگت سنگھ جیسی پھانسی سے بچائے۔ ٹوئٹر پر حامد میر نے فاروق طارق نامی صارف کے ٹوئٹ پر لکھا کہ نیلسن منڈیلا نے 28 سال جیل میں گزارے اور بھگت سنگھ کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ حامد میر نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ فواد چوہدری کو نیلسن منڈیلا جیسی سزا اور بھگت سنگھ جیسی پھانسی سے بچائے انہیں جلد از جلد رہا کر دینا چاہیے۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ میرے خلاف جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر فخر ہے، نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close