لاہور (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران تازہ ترین سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے چیئرمین تحریک انصاف سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی انصاف عدلیہ سے ملا، پختہ یقین ہے اب بھی عدلیہ سے ہی انصاف ملے گا۔ حکومت کے فاشسٹ اقدامات سے اعلیٰ عدلیہ ہی تحفظ دے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء کو ہدایت دے دی ہے کہ حکومتی مظالم کے خلاف فوری طور پر عدالتوں سے رجوع کریں۔واضح رہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، آج (بروز بدھ) سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے بھائی فراز چوہدری کو جہلم سے حراست میں لیا گیا تھا تاہم انہیں بعد ازاں عدالتی حکم پر رہا کر دیا گیا۔ دریں اثناء تحریک انصاف لاہور کے سیکریٹری جنرل زبیر نیازی کو بھی پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں