الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کا ایک اور نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف فواد چودھری ادارہ جاتی توہین کے مرتکب ہوئے، ان کا بیان الیکشن کمیشن ملازمین اور ان کے خاندان کیلئے دھمکی ہے۔

فواد چودھری کے خلاف پہلے بھی توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر سے متعلق کیس زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن رہنما تحریک انصاف کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کا عندیہ بھی دے چکا ہے۔واضح رہے فواد چودھری کو آج صبح پولیس نے لاہور سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کو ہر صورت آج شام 6 بجے عدالت پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close