لاہور کے سکول میں طالبات کی لڑائی کا معاملہ، سکول کی رجسٹریشن ہی معطل کر دی گئی

لاہور (پی این آئی)صوبائی دارلحکومت لاہور کے پوش علاقے میں واقع نجی سکول میں 4 طالبات کا ساتھی طالبہ پر تشدد کے معاملے میں ڈپٹی کمشنر ڈی لاہور انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر فریقین کے دلائل سنے ، جس کے بعد ڈی سی لاہور نے سکول کی رجسٹریشن اگلی سماعت تک معطل کر دی ۔ڈی سی لاہور نے اگلی سماعت تک سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی ہے ، جبکہ سکول کے امور دیکھنے کیلئے سی ای ایجو کیشن کو ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سکول انتظامیہ اور والدین کو اگلی سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ، واضح رہے کہ کچھ روز قبل نجی سکول میں طالبات کی جانب سے ساتھی طالبہ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور پھر ان طالبات کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، ڈپٹی ڈی ای اوز کی جانب سے تشکیل دی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سکول میں نظم و ضبط کا فقدان ہے جبکہ جہاں طالبہ پر تشدد کیا گیا اس حصے میں کیمرے بھی نہیں لگے ۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ طالبات آپس میں دوست تھیں اور لڑائی کی وجہ متاثرہ لڑکی کی جانب سے پارٹی کی ویڈیو دوسری لڑکیوں کے والدین کو بھیجنے پر ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close