جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کا کیس، عمران خان سے متعلق بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)سیشن کورٹ اسلام آباد جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواست پرآج فیصلہ سنائے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست پر سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم فیصلہ کل سنائیں گے ۔

گزشتہ روز نوٹس جاری ہونے کے باوجود عمران خان عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے ،وکیل کی جانب سے عمران خان کی طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی ،عمران خان کی جانب سے وکالت نامہ بھی عدالت میں تاحال جمع نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close