فواد چوہدری کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما گرفتار

لاہور (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سیکریٹری جنرل زبیر نیازی کو بھی گرفتار کر لیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق مسرت جمشید چیمہ نے زبیر نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت نے پولیس کی استدعا پر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا، جو 2 صفحات پر مشتمل ہے۔ پولیس کی جانب سے فواد چوہدری کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تھی، تاہم عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close