عمران خان کی متوقع گرفتاری، زمان پارک میں کیا ہورہا ہے؟ بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر کارکنوں کو فوری طور پر زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی۔

تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج رات ایک مرتبہ پھرعمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی ، ہم واضح کردیں کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے اگر کسی نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ فوری طور پر زمان پارک پہنچیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج رات کوئی کارکن گھر نہیں جائے گا اور تمام لوگ زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر قیام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close