حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرنے کی تیاریاں کرلیں

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرنے کی تیاریاں کرلیں۔۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تجویز منظور کرلی جس کے بعد 54 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہو اجس میں ملک کو درپیش معاشی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر کمیٹی کی جانب سے اہم فیصلے کیے گئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو بیج کے بجائے نقد 8ارب 39 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ کمیٹی کی جانب سے سپریم کورٹ کی عمارت اور ججوں کی رہائشگاہوں کی تزین و آرائش کے لیے 85کروڑ،اسلام آباد خودکش حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لیے ایک کروڑ اور پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونیوالوں کے لیے 2کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی نے گدو گیس فیلڈکمپنی کی لیز میں ایک سال جبکہ سانگھڑ آئل اینڈ گیس فیلڈ کمپنی کی لیز میں 5سال کی توسیع کردی۔اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی گرانٹ کے لیے 3ارب روپے کا اضافہ کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد ترقیاتی گرانٹ 89ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close