اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کےانٹیلی جنس اداروں نے بھارت کےفالس فلیگ آپریشن منصوبے کا پتہ چلالیا۔بھارتی یوم جمہوریہ کےموقع پرمقبوضہ کشمیرمیں مبینہ دراندازی کا ڈرامہ بنایا گیا ہے اور مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعےکارروائی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
بھارت نے فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا۔پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتہ چلالیا۔ بھارت کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور 2 ساتھی عالم اور اسلم فالس فلیگ آپریشن کےمرکزی کردارہیں۔بشیر کا مقامی افراد کے ذریعے جشکوال، آزاد کشمیرسائیڈ سے آئی ای ڈیز نصب کرکے مقبوضہ کشمیر میں داخلے کا پلان ہے، بھارتی منصوبے کے تحت مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنایا دکھایا جائے گا۔منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہر کرے گی۔خیال رہے کہ کل 26 جنوری کو بھارت کا یوم جمہوریہ منایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں