اسلام آباد(پی این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس قومی احتساب بیورو(نیب) کو واپس بھجوا دیا گیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف پارک لین ریفرنس پر ترمیمی ایکٹ 2022 کے بعد عدالتی دائرہ اختیار ختم ہونےکے باعث سماعت ختم کرنےکی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لینڈ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالتی نظیرکے طور پر پیش کیا۔نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود نے بریت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک اور ایک نجی بینک کا جوائنٹ وینچر ہواتھا جس کے تحت 1.5 بلین کا قرض لیا گیا جو بعد 2.8 بلین بڑھا دیا گیا، عدالت اس کیس میں دائر ہ اختیار کا تعین کرے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد دائرہ اختیار ختم ہونےکا فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس نیب کو واپس کر دیا۔عدالت نے کہا کہ دائرہ اختیار ختم ہونے پر اب ریفرنس کی سماعت نہیں کرسکتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں