فواد چوہدری نے آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی اور چیف جسٹس سے اپیل کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کی گرفتاری کا نوٹس لیا جائے۔فواد چوہدری نے کہا کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور چیف جسٹس پاکستان میری گرفتاری کا نوٹس لیں۔

درخواست ہے کہ وہ نوٹس لیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، زیادتی کے خلاف بولنا بغاوت نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہاں لوگوں کے منہ بند کیے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان پر ہمارے سنگین اعتراضات سنے جائیں۔واضح ر ہےکہ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف دھمکی آمیز بیان دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close