عمران خان اور بشریٰ بی بی کے پہلے نکاح کے وقت عدت پوری ہونے کا ہم سے جھوٹ بولا گیا تھا، نکاح خواں مفتی سعید پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن اور نکاح خواں مفتی سعید خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا۔انگریزی روزنامے دی نیوز کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پہلے نکاح کے موقع پر بشریٰ بی بی کی عدت کی مدت مکمل نہیں تھی ۔ نکاح کے موقع پر مجھے اس متعلق لاعلم رکھا گیا ۔مفتی سعید نے کہا کہ بعد میں علم ہونے پر میں نے نکاح کو فاسد قرار دے کر شریعت کے مطابق دوسرا نکاح پڑھایا عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی ہے۔ پہلی شادی عمران خان کی جمائما خان دوسری ریحام خان سے ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close