حامد میر نے فواد چوہدری کے بعد پی ٹی آئی کے کن سینئر رہنماؤں کی گرفتاری کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ اتنا مضبوط نہیں، ہو سکتا ہے کہ ان کی پہلی ہی پیشی پر ضمانت ہو جائے یا پھر عدالت دو روز کا ریمانڈ دے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےحامد میر نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرایا جس میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے بارے میں قابل اعتراض باتیں کی۔

حامد میر نے فواد چوہدری کے بعد پی ٹی آئی کے کن سینئر رہنماؤں کی گرفتاری کی پیشنگوئی کر دی؟
حامد میر نے کہا کہ ہو سکتا ہے فواد چوہدری کی گرفتاری گرفتاریوں کا پہلا مرحلہ ہو، الیکشن کمیشن نے ایک کیس میں عمران خان کو مفرور قرار دیا ہے جس میں فواد چوہدری بھی شامل ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور اسد عمر کی گرفتاری کے امکانات بھی موجود ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں