نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو نیا ٹاسک سونپ دیا

لندن (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے ملاقات کے دوران کارکنان کو منظم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹے بیانئے کا پول کھولا جائے اور عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ “جیو نیوز” کے مطابق نوازشریف اور رانا ثنا کی ملاقات کے موقع پر سینئر نائب صدر (ن )لیگ مریم نواز بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو پنجاب کی سیاست اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم ٹاسک سونپ دیئے۔ نوازشریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں لیگی کارکنان کو متحرک کیا جائے، مریم نواز کے ساتھ مل کر صوبے میں ریلیوں اور جلسوں کا اہتمام کریں۔ نواز شریف اور رانا ثنا کے مابین پنجاب کے اضلاع میں صدور کے امیدواروں ناموں پرمشاورت ہوئی جبکہ انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ واضح رہے کہ ان دنوں لندن مسلم لیگ ن کی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے جس کیلئے وزیر داخلہ رانا ثنا بھی وہیں موجود ہیں، وہ 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں