عام انتخابات ایک ہی روز نہ ہوئے تو کتنے ارب روپے خرچ آجائیگا؟ الیکشن کمیشن نے تخمینہ لگا لیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ایک ہی روز نہ ہونے سے متعلق اخراجات کا نیا تخمینہ لگایا ہے جس کیلئے وفاقی حکومت کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات ایک ہی روز کروانے پر 47 ارب روپے کا تخمینہ لگایا تھا، حکومت نے تیاریوں کیلئے الیکشن کمیشن کو ابتدائی طور پر 5 ارب روپے جاری کئے تھے۔

دوسری جانب عام انتخابات ایک سے زائد روز کروانے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نیا تخمینہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق 55 ارب سے زائد اخراجات اٹھیں گے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی حکومت کو دوبارہ خط لکھا جائے گا جس میں اخراجات کی نئی تفصیل بھجوائی جائے گی جس کے مطابق 2 صوبوں میں ضمنی الیکشن الگ سے کروانے پر 8 سے 10 ارب کے اضافی اخراجات آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close