پنجاب میں اکھاڑ پچھاڑ جاری، 97عہدیداران کو فارغ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب میں اکھاڑ پچھاڑ جاری۔۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لا افسران کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا۔ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر لا افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 32 ایڈیشنل اور 65 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے امور دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے 20 نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 35 اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close