عمران خان اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی نے اہم ملاقات کے دوران نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا تقرر چیلنج کرنے پر اتفاق کر لیا۔عمران خان اور پرویز الہٰی کے مابین ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ملاقات کے دوران آئندہ انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا جبکہ پنجاب کی تازہ ترین سیاسی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کا معاملہ عدالت میں چیلنج کرنے سے متعلق پارٹی رہنماؤں اور وکلاء سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے چیئرمین تحریک انصاف کو قانونی اور آئینی شقوں پر بریفنگ بھی دی جس کے بعد عمران خان اور پرویز الہٰی نے معاملے پر کل (بروز بدھ) عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close