ماہ رمضان کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ بتا دی گئی

لاہور (پی این آئی) ماہ مبارک کی آمد میں 2 ماہ سے بھی کم وقت باقی، ماہ رجب کے آغاز کے بعد رمضان المبارک کی آمد کی تیاریاں شروع، پہلا روزہ مارچ کے چوتھے ہفتے میں ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ماہ جماد الثانی کا 30 ایام کے بعد اختتام ہو گیا۔

ملک بھر میں گزشتہ روز رجب کا چاند نظر آ گیا، یوں آج بروز منگل کو یکم رجب تھی۔ملک میں رجب کا چاند دیکھنے کیلئے 22 جنوری، 29 جماد الثانی کو رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا تھا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رجب کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر ہوا۔تاہم ملک کے کسی حصے میں رجب کا چاند نظر نہیں آیا تھا، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے بتایا کہ پاکستان کے جنوبی حصے میں مطلع صاف رہا اور شمالی حصے میں مطلع ابر آلود رہا، رجب کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا ملک بھر میں رجب المرجب 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا یکم رجب المرجب 1444ہجری 24 جنوری2023 بروز منگل کو ہوگی۔ یہاں واضح رہے کہ ماہ رجب کے آغاز کے بعد اب پاکستان میں رمضان المبارک کی آمد میں 2 ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز مارچ کے چوتھے ہفتے سے ہونے کا امکان ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر فلکیات ابراہیم الجروان نے رواں سال رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کی تاریخوں کے حوالے سے پیشن گوئی کی ہے۔متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں سال یکم رمضان المبارک 23 مارچ بروز جمعرات کو ہو گی، جبکہ ماہ مبارک کا دورانیہ 29 ایام پر مشتمل ہو گا۔ ابراہیم الجروان کے مطابق 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آ جائے گا جس کے بعد رواں سال عید الفطر 21 اپریل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close