نوجوانوں کیلئے قرضہ سکیم کا اعلان، کتنے لاکھ کا قرضہ حاصل کیا جاسکے گا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کے تحت 5 لاکھ تک قرض بلاسود ہوگا،5 سے 15 لاکھ تک 5 فیصد کی شرح کے حساب سے قرضے دیئے جائیں گے،15 سے 75 لاکھ تک قرضہ7 فیصد تک سودپر ہوگا ، قرضوں کی واپسی کی معیاد 7 سال ہو گی۔

پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آسان قرض دیئے جائیں گے،ن لیگ کے سابق دور میں بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے تھے ،نوجوانو ںسے قرض واپسی کی شرح 99 فیصد تھی ۔ان کاکہناتھا کہ ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کے جذبے بلند ہیں ،وسائل فراہم کئے جائیں تو ہمارے نوجوان ملکی تقدیر بدل سکتے ہیں ،نوجوانوں کو وسائل فراہم کرنے پر کچھ لوگوں نے تنقید کی ۔وزیراعظم نے کہاکہ نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں ،ہم نے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم شروع کی تھی ،لیپ ٹاپ دیئے تو کہا گیا یہ سیاسی رشوت ہے،میں نے کہاکہ لیپ ٹاپ نہیں تو کیا ہاتھوں میں کلاشنکوف دیتا؟کورونا کے دوران نوجوانوں نے لیپ ٹاپ کے ذریعے باعزت روزگار کمایا۔انہوں نے کہاکہ پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کے تحت 5 لاکھ تک قرض بلاسود ہوگا،5 سے 15 لاکھ تک 5 فیصد کی شرح کے حساب سے قرضے دیئے جائیں گے،15 سے 75 لاکھ تک قرضہ7 فیصد تک سودپرہوگا،قرضوں کی واپسی کی معیاد 7 سال ہو گی۔

ان کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام مکمل کرنا چاہتے ہیں ،آئی ایم ایف سے کہا کہ ہم نویں جائزے کی تکمیل چاہتے ہیں،ہم متحدہو کر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے،پاکستان کو بچانا ہے تو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی،سب جانتے ہیں ہم نے مشکل حالات میں ذمہ داری سنبھالی،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ہماری حکومت نے توانائی بچت پروگرام کا فیصلہ کیاہے،تیل کی امپورٹ پر 27 ارب ڈالر خرچ ہو گئے،کچھ اقدامات کرکے ہم چند ارب ڈالر بچا سکتے تھے۔وزیراعظم نے کہاکہ 8 بجے دکانیں بند کرنے کافیصلہ کیا تو حکم امتناع لے لیاگیا،پاکستان کو بچانا ہے تو سیاست کی قربانی دینا پڑے گی ، پاکستان کو بچانے کیلئے اپنی سیاسی کمائی قربان کردوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close