شہباز گل کا آئندہ الیکشن لڑنے سے متعلق بڑا اعلان

لاہو ر(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے وہ کہتے ہیں تو لڑ لینگے ۔لاہور ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت کے کیس میں پیشی کے موقع پر شہباز گل نے میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران کہا کہ میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔

جو وہ کہتے ہیں وہ کرلیتے ہیں ۔ عمران خان کہیں گے الیکشن لڑنا ہے تو لڑ لینگے۔ انہوںنے کہا کہ میری تو ابھی خود ٹرانسفر پوسٹنگ چل رہی ہے ، ایک ایف آئی آر سے دوسری ایف آئی آر درج ہو رہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close