سندھ کے بلدیاتی الیکشن، الیکشن کمیشن نے کتنی نشستوں کے نتائج کو روک لیا؟ بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) سندھ کے بلدیاتی الیکشن۔۔ کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 229 نشستوں کے حتمی نتائج مکمل کر لئے گئے، 6 نشستوں پر چیف الیکشن کمشنر کے نوٹس کے سبب نتائج روک لئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کو 91، جماعت اسلامی 85 اور تحریک انصاف کو 42 نشستیں ملی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کو 7، جے یو آئی 2، ٹی ایل پی اور آزاد امیدوار کو ایک، ایک نشست ملی ہے۔ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close