حکومت نے سرکاری ملازمتوں کیلئے حد عمر بڑھا دی، بڑی خوشخبری

کراچی (پی این آئی)حکومت نے سرکاری ملازمتوں کیلئے حد عمر بڑھا دی، بڑی خوشخبری ۔۔ نوکریوں کے خواہشمند بڑی عمر کے افراد کیلئے خوشخبری آگئی،سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت بحال کردی۔ سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کی مدت30 جون 2022 کو ختم ہو چکی تھی۔

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت بحال کردی،نوٹیفکیشن کے مطابق عمر کی حد میں 15 سال رعایت پولیس بھرتیوں پر لاگو نہیں ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close