ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی ، جس میں نیب پراسیکیوٹر ملزمان کی بریت کی مخالفت کر دی ، پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو بری نہ کیا جائے صرف دائرہ اختیار پر عدالت فیصلہ کرے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایل این جی ریفرنس کیس پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اس کیس میں جرم بنتا ہے یا نہیں اس کا فور م پھر الگ ہو گا ، ایل این جی کیس میں پریکٹس اور غیر شفافیت موجود تھی ، کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر یہ کیسز بنائے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close