اوگرا نے پاکستانیوں کو اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کردی ہے۔ ترجمان اوگرا کے مطابق ملک بھرمیں پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

ترجمان نے کہاکہ ملک میں بالترتیب 18 اور 37 دنوں کی مانگ کوپورا کرنے کیلئے پیٹرول و ڈیزل کے ذخائر دستیاب ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کے ایک لاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن کے حامل بحری جہاز برتھ پر ہیں اور مقامی ریفائنریز پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں بھرپورکردار ادا کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close