نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ایسا فیصلہ کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہوگیا

لاہور(پی این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پروٹوکول اور سکیورٹی نہ لینےکا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے بھجوائی گئی گاڑیاں واپس کر دی ہیں۔

ذرائع وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنی آمدورفت کے دوران ٹریفک بند نہ کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی گزشتہ روز بغیر پروٹوکول اپنی گاڑی میں وزیراعلیٰ آفس پہنچ گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close