تحریک انصاف کے وہ 2 رکن قومی اسمبلی جن کے استعفے تاحال منظورے نہیں ہوئے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی کے استعفے تاحال منظور نہیں ہوئے۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کے 2 ارکان اسمبلی سردار طالب اور نواز الٰہی نے چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی جو اسمبلی فلور پر پڑھی جاچکی ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر نے 22 جنوری کو 43 مزید استعفے اپریل 2022 سے منظورکیے ہیں اور ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے مراسلہ بھی 22 جنوری کو ہی بھیجا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close