پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کے بیٹے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

اسلام آباد (پی این آئی )پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئیر وکیل لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ کی گئی جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم دو موٹرسائیکل سواروں نے بلخ شیر کھوسہ پر کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں فائرنگ کی، ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بلخ شیر کھوسہ کواسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close