پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کے بیٹے پر فائرنگ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس میں ان کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے بلخ شیر کھوسہ زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کریم بلاک اقبال ٹاؤن کے قریب پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان بلخ شیر کھوسہ کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close