مسلم لیگ (ن) نے سیف الملوک کھوکھر کو اہم عہدہ دیدیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سیف الملوک کھوکھر کو لاہور کا صدر مقرر کر دیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ فیصلہ صدر مسلم لیگ (ن)شہباز شریف کی مشاورت سے کیا گیا،

ان کاکہناتھا کہ سیف الملوک کھوکھر مخلص اور وفادار ساتھی ہیں،عمران خان کے دور میں سیف الملوک کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،ان کے گھر پر بلڈوزر چلایا گیا مگر وہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ امید ہے سیف الملوک لاہور میں پارٹی کو منظم کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close