وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بجلی بریک ڈائون کی وجہ بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی)بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوتا ہے؟ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے وجہ بتادی۔ مصدق ملک نے کہا کہ بجلی کا بریک ڈاؤن انفرا اسٹرکچر کی کمزوری کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی کی پیداوار میں تو اضافہ کرلیا مگر بجلی کی ٹرانسمیشن سسٹم کو مظبوط نہ بنا سکے کہ وہ 30ہزار میگاواٹ بجلی تسلسل کے ساتھ فراہم کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ اب انفرا اسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں مگر اس کام کیلئے ایک، ڈیڑھ سال درکار ہوتا ہے۔علاوہ ازیں سابق سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کی وجہ مرمت کا نہ ہونا ہے، جب تک مینٹی ننس ہوتی رہتی ہے، بجلی ٹرپنگ کے واقعات نہیں ہوتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close