رات گئے دھماکہ ہو گیا، ایک جوان شہید، افسوسناک خبر

راولپنڈی ( پی این آئی ) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) سے معلوم ہوا ہے کہ بنوں کے علاقے جانی خیل میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

بارودی سرنگ کے دھماکے میں ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 24 سالہ سپاہی گُل شیر شہید ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے کو دہشتگردوں سے کلیئر کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ چند روز قبل ایرانی سرحد سے پنجگور میں دہشت گردی کی کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوئے، دہشت گردوں نے حملے کیلئے ایرانی سرزمین استعمال کی، اس حوالے سے ترجمان ایرانی سفارت خانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، ایرانی سفارت خانہ شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہے۔اس سے پہلے قبل ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شید جھڑپ ہوئی، سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ہے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ بتایا گیا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان بھی شہید ہوئے۔

شہدا میں صوبیدارشجاع محمد، نائیک محمد رمضان اور سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، ضلع کرم میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close