اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف پی ٹی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن اور نکاح خوان مفتی سعید خان نےپروگرام ’جرگہ‘ میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھایا گیا، پہلا نکاح عدت کے دوران ہونے کی وجہ سے فاسد تھا، علم ہونے پر دوسری بار نکاح پڑھانا پڑا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے نکاح کےموقع پر بشریٰ بی بی کی عدت کی مدت مکمل نہیں تھی، نکاح کے موقع پر مجھے اس متعلق لاعلم رکھا گیا بعد میں علم ہونے پر میں نے نکاح کو فاسد قرار دے کر شریعت کے مطابق دوسرا نکاح پڑھایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں