پاکستان کے کن علاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی؟

کراچی (پی این آئی) ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بتدریج بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ کراچی میں پورٹ حکام کے مطابق بندرگاہ کو بجلی بحال کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کےبعد بجلی کی بحالی کیلیے مصروف ہے، سسٹم کو جلد از جلد مستحکم بنایا جارہا ہے، کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق بجلی کی بحالی میں پہلی ترجیح اسٹریٹیجک تنصیبات ہیں،

پہلی ترجیح میں ہسپتال،ائیرپورٹ وغیرہ بھی شامل ہیں۔ اس کے بعد عام شہری علاقوں میں بجلی کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close