اسلام آباد (پی این آئی) استعفوں کی واپسی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دینے کے لیے پی ٹی آئی کے اراکین نے پارلیمنٹ کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر اسپیکر ہاؤس کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے دھرنے کے باعث منسٹر انکلیو جانے والا راستہ بند ہو گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین نے کہا کہ اسپیکر ہاؤس کے بعد ارکان قومی اسمبلی الیکشن کمیشن بھی جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین چیف الیکشن کمشنر کو اپنے استعفوں کی واپسی سے متعلق آگاہ کریں گے۔ یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔ آج صبح پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنا شروع ہوئے لیکن ان کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی قیادت میں پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی آئے تھے۔ عامر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سیکریٹری قومی اسمبلی یا اسپیکر ہم سے ملاقات کریں تا کہ استعفے واپس لیں، آج 45 اراکین اسمبلی اسپیکر آفس میں آئے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں