اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے آنے والوں سے ہم سوال کریں گے کہ ہم ووٹ کیوں دیں؟ ایم کیو ایم کے سینئر لیڈر کا اعلان

کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے 3 ماہ بعد نئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا دعویٰ کر دیا ہے۔ حیدر آباد میں پارٹی جلسے سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جھرلو تھے، بڑے طبقے کو دیوار سے لگا کر سازش کی گئی۔ ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وقت پر بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے، تاخیر کا حساب الیکشن کمیشن کو دینا ہو گا۔

میئر کے سارے اختیارات پہلے ہی وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہیں، حیدرآباد کی بلدیہ کو ایوان سے باہر لا کر ہم چلائیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اب اگر اعتماد کا ووٹ لینے آئیں گے تو ہم سوال کریں گے کہ اعتماد کا ووٹ کیوں دیں؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں