کراچی (پی این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیرخالد مقبول صدیقی نے کہاکہ 50 سال سے ووٹر لسٹوں ، حلقہ بندیوں میں دھاندلی ہو رہی ہے ،سپریم کورٹ نے بھی حلقہ بندیوں پر کوئی نوٹس نہ لیا، سپریم کورٹ کوحلقہ بندیوںکے معاملے پر ازخودنوٹس لیناچاہئے ،ایوانوں اورعدالتوں میں اپنی آواز بلند کر چکے اب عوام میں جائیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیرخالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ کئی بار مردم شماریاں غلط ثابت ہوئی ہیں، متعدد بار غلط مردم شماری پر سزائیں ملیں،50سال سے انتخابات میں دھاندلی ہو رہی ہے، 50 سال سے ووٹر لسٹوں ، حلقہ بندیوں میں دھاندلی ہو رہی ہے ، پری پول دھاندلی کے ذریعے شہر کو کسی اور کا ثابت کرنے کی سازش کی گئی ،ان کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ نے بھی حلقہ بندیوں پر کوئی نوٹس نہ لیا، سپریم کورٹ کوحلقہ بندیوں ںکے معاملے پر ازخودنوٹس لیناچاہئے ،خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان عوام کے حق کیلئے جدوجہد کررہی ہے، عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ، ہماری آواز ہمارے علاقوں تک محدود کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، ہمیں ہر جگہ کہا گیا آپ غلط وقت اور غلط جگہ پر آئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام کی بجائے سیاسی لوگ طے کررہے ہیں میئر کون ہوگا،اس گلے سڑے اور بوسیدہ نظام کو نہیں مانتے،ایوانوں اورعدالتوں میں اپنی آواز بلند کر چکے اب عوام میں جائیں گے، جاگیرداری نظام کو ہماری آواز سے خطرہ ہے ،حلقہ بندیوں پر ہمارے تحفظات دور کئے جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں