کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کےسینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کے بعد نئی جماعت کی طرف سے الیکشن لڑنے کے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب اپنی اپنی پارٹی کی جانب سے ہی الیکشن لڑیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پریس کلب میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور مصطفیٰ نوا ز کھوکھر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ سابقہ حکمرانوں اور اپنی جماعت کی پالیسیوں پر تنقید کر رہے ہیں ، کیا آ پ نئی پارٹی بنا کر الیکشن لڑیں گے ؟
جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئی جماعت بنانے کی ضرورت نہیں ہم سب اپنی اپنی جماعت کی جانب سے ہی الیکشن لڑیں گے ، یہاں مسائل کے حل کی بات ہو رہی ہے، جس کے لیے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اپنے تنقیدی بیان کی وضاحت بھی کی کہ یہاں کوئی بھی بری الزمہ نہیں ہے ، آج جو کچھ بھی کاٹ رہے ہیں وہ ہمارا اپنا بویا ہو اہے، اس ملک کے حقائق بہت تلخ ہیں یہ وہ حقائق نہیں ہیں جو اخبارات اور میڈیا میں آتے ہیں ، ہم صرف 2ہی کام میں خود کفیل میں ہے، ایک پارٹی بنانے میں اور دوسرا میڈیا میں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں اپنی جماعت کو ڈیفنڈ نہیں کرنےآیا ، ہم کسی پر نہیں خود پر تنقید کر رہے ہیں، آج جو ملکی حالات ہیں ان کا ہم سب ذمہ دار ہیں، میڈیا بھی ذمہ دار ہے ، جوڈیشری بھی ذمہ دار ہے ، جوڈیشری کا کام ہے کہ وہ اپنے ان فیصلوں کو دیکھیں جن کی وجہ سے ملک میں سیاسی عد م استحکام آیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں