پنجاب میں مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافہ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافہ کر دیا گیا۔۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے میں سرکاری سطح پر مزدوروں کی اجرت میں ترامیم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔پنجاب بھر میں کام کرنے والے مزدوروں کیلئے خوشخبری ، پنجاب میں سرکاری سطح پر مزدور کی روز کی اجرت میں 85 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے میں سرکار سطح پر مزدوروں کی اجرت میں ترامیم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔لاہور میں سرکاری سطح پر مزدور کی اجرات میں 85 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں مزدور کی اجرات میں 70 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ مزدور کی ایک روز کی اجرت 965 روپے سے بڑھا کر 1ہزار 60 روپے مقرر کردی ۔ مہارت رکھنے والے مزدور کی سرکاری سطح پر ایک دن کی اجرت میں 150 روہے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔مہارت رکھنے والے مزدور کی روزانہ کی اجرت 1300 روپے 1450 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ ڈرائیور ،الیکٹریشن، ڈینٹر ،کار پینٹر فرنیچر کی پالش کرنے والے کی اجرات 1450 روپے مقرر کی گئی۔مالی کی روز کی اجرات میں 102 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے اب 973 کی بجائے 1 ہزار 75 روپے ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں