چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کی نااہلی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کر دیے

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی سے متعلق ایسی ایسی باتوں کا علم ہے اگر وہ باتیں سامنے لے آؤں تو ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا ہوجائے گی۔

اینکر سلیم صافی کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی سے متعلق سوال پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نااہلی حساس معاملہ ہے اس پر بہت کچھ جانتا ہوں اگر وہ باتیں سامنے لے آؤں تو میڈیا پر ہیڈ لائینز بن جائیں گی جس سے ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پانامہ سے متعلق سپریم کورٹ کوخط لکھنے سے روکا تھا لیکن نواز شریف نے میری بات نہیں مانی، نواز شریف سپریم کورٹ کو دوسرا خط بھی لکھنا چاہتے تھے جس میں مطالبہ کیا جانا تھا کہ نوازشریف کے علاوہ کسی دوسرے شخص سے تحقیقات نا کی جائیں لیکن نوازشریف نے میرے کہنے پر وہ خط نہیں لکھا۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کی نااہلی سے متعلق عون چوہدری کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے ،انہیں یہ بیان اس وقت دینا چاہیے تھا جس وقت یہ سب کچھ ہورہا تھا ۔نیب قوانین میں ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ قوانین میں ترمیم سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ترمیم سے پہلے بھی عوام مطمئن نہیں تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close