لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ( ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی وطن واپسی پر لیگی رہنماؤں کو بھرپور استقبال کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی اور سابق ٹکٹ ہولڈرز کو ایک ایک ہزار کارکنان لانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ سابق بلدیاتی نمائندؤں کو یونین کونسل کی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر نے بتایا تھا کہ مریم نواز 29 جنوری شام 4 بجے لندن سے لاہور پہنچیں گی۔ مریم نواز 6 اکتوبر کو بیرون ملک روانہ ہوئی تھیں جس کے بعدوہ سرجری کیلیے اپنے والد کے ہمراہ لندن سے جنیوا پہنچی تھیں۔ 6 جنوری کو نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا تھا کہ مریم نواز کا جنیوا میں گلے کا 3 گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں