اسلام آباد سے مری تک شٹل بس سروس کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی )وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر سی ڈی اےنے اسلام آباد سے مری شٹل بس سروس شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق مری شٹل بس بھارہ کہو سے ہر ڈیڑھ گھنٹے بعد چلتی ہے، راستے میں صرف ایک مقام لوئر ٹوپہ پر رکتی ہے، پھر آخری سٹاپ مری بس اسٹینڈ پر سیاحوں کو پہنچا دیتی ہے۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق

سیاحوں نے کا کہنا ہے کہ پرسکون اور سستا سفر کررہے ہیں۔ ملکہ کوہسار میں برفباری انجوائے کرتے ہیں اور پھر سو روپے میں اسلام آباد واپس آجاتے ہیںدوسری جانب ٹرانسپورٹز کا کہنا ہے فیملیز کی جانب سے اس سروس کو خوب سراہا جارہا ہے ۔ گزشتہ سال پیش آنے والے مری سانحہ کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان نے سیاحوں کے لیے مری شٹل بس سروس چلانے کے احکامات جاری کیے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close