لاہور (پی این آئی) سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ سے رابطے اب بھی ہیں لیکن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ انتخابات کے بعد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران سے دوستی ضرور ہے لیکن تحریک انصاف میں شامل ہوئے تو دوستی کا تعلق متاثر ہوسکتاہے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چوہدری نثار نے 2018ء میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا، جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں