کوئٹہ (پی این آئی) ملک میں نئی سیاسی جماعت کے قیام کی افواہیں زوروں پر ہیں۔ اس حوالے سے ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور پیپلز پارٹی کے سابق رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کے نام لیے جا رہے ہیں تاہم ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں پارٹیاں بہت ہیں ہم کوئی نئی پارٹی نہیں بنا رہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز کو سینئر نائب صدر بنانے کا فیصلہ پارٹی کا اپنا ہے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایسا فورم بنانا ہے جس پر عوامی مسائل پر بات ہو سکے، ملکی معیشت بہتر کرنے کیلئے پہلے مفتاح اسماعیل نے کوشش کی اب اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہونا چاہیے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں