مریم نواز کی واپسی، پروگرام ایک بار پھر تبدیل، پاکستان کب پہنچیں گی؟

لندن (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی برطانیہ سے پاکستان واپسی کے پروگرام میں ایک بار پھر تبدیلی ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کا پاکستان واپسی کا پروگرام کچھ تبدیل ہوا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے دبئی جائیں گی اور دبئی سے 28 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی۔ وزیر داخلہ نے سابق وزیر پیر امین الحسنات کی طرف سے ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیر امین الحسنات ٹکٹ نہ ملنے کے بعد غیر فعال ہوگئے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close