مئیر کراچی کیلئے مسلم لیگ (ن) کس کی حمایت کرے گی؟ بڑا اعلان

کراچی (پی این آئی ) مسلم لیگ ن نے میئر کراچی کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ ن لیگ نے میئر کراچی کے معاملے پر تعاون کا یقین دلایا اور مشترکہ میئر لانے پر اتفاق کیا، ہم میرٹ پر شیر کا میئر لائیں گے۔

مسلم لیگ ن نے میئر کراچی کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا، دونوں جماعتوں کے درمیان کراچی پر حکمرانی کرنے پر اتفاق بھی ہوگیا۔ مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے میئر کراچی کے معاملے پر تعاون کا یقین دلایا اور مشترکہ میئر لانے پر اتفاق کیا، ہم میرٹ پر شیر کا میئر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ کام کرنا پہلی ترجیح ہے، پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے ، اسلیے میئر کا حق بھی ہمارا ہی ہے۔ تحریک انصاف شہر کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے جبکہ انہوں نے 40 کے بجائے 82 سیٹوں سے جیتی ہیں۔ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف نے 4 یوسیز میں مزید کامیابی حاصل کی ہے۔ ریٹرننگ افسر چاروں نشستوں پر جیت کا اعلان کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے دعوی کیا تھا کہ میئر کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اجلاس بغیر کسی نتیجے پر ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے کراچی کے میئر کیلئے معاونت کی درخواست کی جس پر پی ٹی آئی نے کوئی مؤثر جواب نہیں دیا۔ ذرائع پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کراچی کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے، 46 کے بجائے 82 سیٹوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ ذرائع پی ٹی آئی نے کہا کہ چار نشستیں مزید جیتی ہیں، گلشن اقبال، ناظم آباد، کورنگی اور موریرو میربہار سے کامیاب ہوئے۔ ذرائع کے مطابق چاروں نشستوں پر جیت کا اعلان آر او کرچکا ہے، 16 ایسی نشستیں ہیں جن میں فارم 11 اور اپینڈیکس اے میں فرق ہے۔ ان 16نشستوں میں زیادہ تر نشستیں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی نے جیتی ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ 14 مزید ایسی نشستیں ہیں جن میں چند پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ رکا ہوا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ 14 نسشوں پر پہلے اور دوسرے نمبر کے درمیان 5 فیصد ووٹوں کا فرق ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close