پی ٹی آئی نے شہباز شریف اور مریم نواز کیخلاف بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار دیا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے شہباز شریف اورمریم نواز سمیت دیگر کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ پیر کو عدالت میں درخواست دائرکریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک ہی مقصد اپنے مقدمے ختم کرانا ہے، سلیمان شہباز کو کلین چٹ ملنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close