عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں بشریٰ بی بی انقلاب کی قیادت کریں گی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک میں خونی انقلاب کی پیشگوئی کردی، انہوں نے واضح کیا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو انقلاب کی قیادت ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کریں گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نااہل اور گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے لیکن وہ جیل سے بھی پارٹی کو لیڈ کرسکتے ہیں، اس وقت ملک خونی انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی قیادت عمران خان کریں گے، اگر انہیں جیل جیل بھیجا گیا تو انقلاب کو لیڈ بشریٰ بی بی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے پہلے ہمیں اسمبلی آنے کی دعوت دی ہم تیار ہوئے تو انہوں نے استعفے منظور کرلیے، اس وقت کاروبار تباہ ہوچکے ہیں، نئے انتخابات ہی مسئلے کا حل ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close