سپریم کورٹ نے عمران خان کی حکومت کو مبینہ طورپر عالمی سازش کے ذریعے ہٹانے کی انکوائری کیلئے اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں

اسلام آباد(پی این آئی) سپریم کورٹ نے عمران خان کی مبینہ طورپر حکومت کو عالمی سازش کے ذریعے ہٹانے کی انکوائری کیلئے دائر چیمبر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیمبر اپیلوں کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود 24 جنوری کو کریں گے۔

درخواستوں گزاروں نے اپنی درخواستوں میں سپریم کورٹ سے بین الاقوامی سازش کے ذریعے مبینہ طورپر عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کیں تھی۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرتے ہوے انہیں واپس کر دیا تھا جس پر درخواست گزاروں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کردی تھیں جنہیں اب سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close